ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر میں میڈیا کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے پریس کونسل آف انڈیا بھیجے گی تین رکنی کمیٹی

جموں و کشمیر میں میڈیا کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے پریس کونسل آف انڈیا بھیجے گی تین رکنی کمیٹی

Thu, 28 Jun 2018 23:07:57    S.O. News Service

نئی دہلی،28جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پریس کونسل آف انڈیا نے جموں کشمیر میں میڈیا کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے اپنی ایک تین رکنی کمیٹی وہاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سینئر صحافی پربھات کمار داس ، یو این آئی ۔ وارتا کے ایڈیٹر اشوک اپادھیائے اور ماہر تعلیم پروفیسر سشما یادو کی تین رکنی کمیٹی یکم جولائی سے پانچ جولائی تک ریاست کے دورے پر رہے گی اور جموں و کشمیر میں میڈیا کی صورت حال کا قریبی جائزہ لے گی۔

کمیٹی کے افراد اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں ، فوٹو جرنلسٹوں، کیمرہ مینوں وغیرہ سے بات کریں گے ۔ وہ سری نگر میں حال ہی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کئے گئے رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کے خاندان ، سرکاری افسران اور عام لوگوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ معلومات حاصل کرنے کے لئے کسی دیگر فریق سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔

جموں و کشمیر میں پچھلے کچھ عرصے سے پرتشدد حالات میں صحافت کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے۔ دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کی دھمکیوں کے سائے میں صحافیوں کو سخت مشکل حالات میں کام کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی ماہ شجاعت بخاری کو دہشت گردوں نے سرعام قتل کردیا تھا جس سے وہاں میڈیا کے لوگوں میں سلامتی کے تئیں فکرمندی بڑھ گئی ہے۔


Share: